بہاولنگر — ضلع کے سب سے بڑے، سب سے قدیم اور حقیقی صحافت کے علمبردار سینئیر عامل صحافیوں کے پلیٹ فارم کو پنجاب حکومت کی جانب سے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ کا چیک سب سے پہلے موصول ہو گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے یہ ایک تاریخی اقدام ہے، جس کے تحت صوبے بھر کے پریس کلبوں اور صحافی تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی خصوصی ہدایات پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جن میں پریس کلبوں کے لیے گرانٹس کی فراہمی بھی شامل ہے ۔
حال ہی میں لاہور پریس کلب کو 15 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی تھی جبکہ لودھراں پریس کلب کو 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی ۔ اس سلسلے میں بہاولنگر کے معروف صحافی تنظیم کو یہ گرانٹ کا چیک سب سے پہلے موصول ہونا ضلع کے صحافی برادری کے لیے خوشی کا باعث ہے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں کے لیے تاریخی اقدامات اٹھاتے ہوئے جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو دگنا کیا اور لاہور میں پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا ہے ۔ اس کے علاوہ صوبے بھر کے پریس کلبوں کے لیے 15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جس سے صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ گرانٹ صحافیوں کی بہبود، پریس کلب کی سہولیات کی بہتری اور ضلع بھر میں صحافتی سرگرمیوں کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی