براؤزنگ زمرہ

واٹر اینڈ سینی ٹیشن

Water and Sanitation Services

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی آپریشن کا جائزہ

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع کے شہروں میں بارش کےپانی کی مکمل نکاسی تک تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے نکاسیٔ آب آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف…

ڈونگہ بونگہ میں کھلے سیوریج نالے میں گر کر دو سالہ بچہ جاں بحق

بہاولنگر: نواحی علاقے ڈونگہ بونگہ میں کھلے سیوریج نالے میں گرنے سے دو سالہ کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت عبدالحنان کے نام سے ہوئی ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے کھلے سیوریج نالے کے قریب پہنچا…

بارش کے بعد نکاسی آب میں غفلت پر ڈپٹی کمشنر برہم، واسا حکام کی سرزنش، 24 گھنٹے آپریشن جاری رکھنے کی…

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختلف شاہراہوں، محلوں اور اہم چوراہوں کا ہنگامی دورہ کیا اور ناقص انتظامات پر واسا حکام کی سرزنش کرتے ہوئے تمام دستیاب مشینری…

میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت، سیوریج لائن میں زہریلی گیس سے دو سیور مین جاں بحق، دو کی حالت غیر

بہاولنگر (عامر سہیل سے) میونسپل کمیٹی چشتیاں کی مبینہ غفلت اور حفاظتی اقدامات کے فقدان کے باعث بھٹہ کالونی چوک میں سیوریج لائن کی صفائی کے دوران پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کے باعث دو سیور مین جاں بحق جبکہ دو…

بہاولنگر میں نصب کئے گئے واٹر فلٹر پلانٹس غیرفعال، شہری پینے کے صاف پانی سے محروم

بہاولنگر (نمائندہ خصوصی): بہاولنگر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف ادوار میں قائم کیے گئے متعدد واٹر فلٹر پلانٹس غیرفعال ہونے کے باعث شہری آج بھی بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس…

چشتیاں میں مین ہول کے ڈھکن غائب، شہری خطرے کی زد میں، بلدیہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

چشتیاں: شہر کے وسط میں متعدد مقامات پر گٹروں کے ڈھکن عرصہ دراز سے غائب ہیں، جس سے راہگیروں اور گاڑیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اہل محلہ نے کئی بار بلدیہ انتظامیہ کو تحریری اور زبانی شکایات دیں، لیکن انتظامیہ ہر بار ان شکایات کو نظر انداز…

چولستان میں تالاب خشک، پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کی موسمی نقل مکانی شروع

چولستان میں تالاب خشک، پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کی موسمی نقل مکانی شروع بہاولپور: چولستان کے ریگستانی علاقوں میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باعث پانی کے ذخائر تیزی سے خشک ہونے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں مقامی…

چشتیاں شہر میں برساتی نالہ بند ہونے سے گندا پانی سڑکوں پر

مقامی انٹظامیہ کی عدم توجہی، اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں کو با قاعدہ درخواست دینے کے باوجود مسئلہ کے حل کے لئے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی چشتیاں: گلشن اقبال چوک کے قریب قاضی والا روڈ پر قائم برساتی نالہ بند ہونے کے باعث گندا پانی سڑکوں اور اطراف…

چشتیاں میں ہلکی بارش، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے نکاسی آب کا نظام مکمل ناکام

چشتیاں(نمائندہ مقامی حکومت) چشتیاں میں ہلکی سی بارش نے شہر کی نااہل انتظامیہ اور انکی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ چشتیاں میں حالیہ بارش نے شہری انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ھے جس پہ شہری حلقوں میں کڑی…

چشتیاں میں سیوریج نظام کی ناکامی، عید کے روز مکینوں کا احتجاج

چشتیاں (نمائندہ مقامی حکومت) تحصیل چشتیاں کے علاقے بھٹہ کالونی میں ناقص سیوریج نظام کے خلاف علاقہ مکینوں نے عید الفطر کے روز احتجاج کیا۔ کئی روز سے گلیوں میں گندا پانی جمع ہونے کے باعث شدید بدبو اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے شہریوں کو شدید…