شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں:ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر: ضلع بہاولنگر میں سموگ کے تدارک کے لیے مربوط اورمؤثراقدامات کیے جائیں اورماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کے لیے فیلڈ میں مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے۔اس امر کا اظہار ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے ڈسٹرکٹ انوائرمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں۔ سموگ کے حوالے سے عوامی آگاہی، احتیاطی تدابیر اور ماحولیاتی قوانین پرعملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں محکمہ ماحولیات، پولیس، اسسٹنٹ کمشنرز، لوکل گورنمنٹ، زراعت، لیبر، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ افسران ویڈیو لنک کے ذریعے بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں سموگ اورفضائی آلودگی کے ممکنہ خطرات، آئندہ سموگ سیزن کے دوران احتیاطی و انسدادی اقدامات اور مختلف محکموں کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں