حیدراسٹیڈیم کی بہتری اور بحالی کے کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حیدر اسٹیڈیم میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے موزوں ماحول فراہم کیا جا سکے۔
انہوں نے حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر کے دورہ پر متعلقہ افسران سے مزید کہا کہ مرمت و بحالی کے تمام ضروری کام فوری طور پر شروع کیے جائیں اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور اسٹیڈیم کی بہتری اور بحالی کے کاموں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور تمام امور کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کھیلوں کی سہولیات میسر آ سکیں۔

ڈپٹی کمشنرنے حیدر اسٹیڈیم کی عمارت، کھیلوں کے میدان اور کھلاڑیوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں