عوامی مسائل کےحل کےلیےمنتخب عوامی نمائندگان اورضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثررابطے اورباہمی مشاورت انتہائی ضروری ہے:رکن قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا

بہاولنگر: رکن قومی اسمبلی میاں عالم داد لالیکا نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور حکومتی اقدامات کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی تعاون اور ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے میاں انعام باری لالیکا ایم پی اے و چئیرمین کی صدارت میں منعقدہ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی بہاولنگرکےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے منتخب عوامی نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان مؤثر رابطے اور باہمی مشاورت انتہائی ضروری ہے۔

ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کے حل، سرکاری امور کی بہتری اور منتخب نمائندگان کے ساتھ مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا اوراس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور ضلع کی مجموعی بہتری کے لیے سیاسی قیادت، منتخب نمائندگان اور ضلعی انتظامیہ باہمی مشاورت سے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے نکات پر تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں ضلع بہاولنگر کے مختلف عوامی، انتظامی اور سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے عوام کو درپیش مسائل، سرکاری محکموں کی کارکردگی، عوامی سہولیات کی فراہمی اور ضلعی سطح پر باہمی رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی محمد سہیل خان زاہد کھوکھر، کاشف نوید پنسوتا، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمران ،مختلف سیاسی ٹکٹ ہولڈرز، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں