بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سیدمحمدعباس شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق عوام کو صاف ستھرا ماحول، معیاری شہری سہولیات کی فراہمی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنانےکیلئے خصوصی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔انہوں نے بہاولنگر کے شہر کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں، مدر اینڈ چائلڈ جنرل ہسپتال اور حافظ آباد نہر روڈ کی تعمیر،ستھرا پنجاب پروگرام، ڈمپنگ سائٹ، گرین بیلٹ، کی تعمیرکے معائنہ کے موقع پر مزید کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جنرل ہسپتال (مدر اینڈ چائلڈ) کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے IDAP کے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کیں کہ منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام بالخصوص ماؤں اور بچوں کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔انہوں نے نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی جانچنے کے لیے ڈمپنگ سائٹ اور ایک گاؤں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگانے اور دیگر انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد نہر کی سڑک کی تعمیر ،جالوالہ روڈ پر کیپس کالج کے نزدیک گرین بیلٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پودوں کی کانٹ چھانٹ، دیکھ بھال اور گرین بیلٹ کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کریں، جاری منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنائیں اور عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کریں،