تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندرجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ تمام ترقیاتی سکیموں کو مقررہ مدت کے اندرجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اورتعمیراتی میٹریل کے معیار کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔
انہوں نے ضلع کے مختلف علاقون جٹووالا اور حسین آباد میں پی ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت، تعمیراتی کاموں کے معیار اور استعمال ہونے والے میٹریل کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کی جائے، موقع پر موجود رہ کر کام کی نگرانی کریں اور تمام منصوبوں کو شفافیت اور معیار کے مطابق مکمل کروائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔اس موقع پرمتعلقہ محکموں کے ضلعی وتحصیل افسران نے کام کی رفتار، تعمیراتی مراحل اور منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے بریفنگ دی۔