مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اورصحت عامہ کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ افسران ہسپتال کے انتظامی اور طبی امور کی مسلسل نگرانی کریں تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات میسرآ سکیں۔انہوں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مزید کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جائے اور مریضوں کو علاج معالجے کی تمام ممکنہ سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار کو یقینی بنانے، فائر سیفٹی انتظامات کو فعال رکھنے، ادویات کی دستیابی اور مریضوں کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنرطبی سہولیات، ترقیاتی کاموں، ادویات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ اورہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے جاری ترقیاتی کاموں، تعمیراتی سرگرمیوں اور دستیاب طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واٹر سیفٹی، فائر فائٹنگ سسٹم اور آگ بجھانے کے آلات کی دستیابی و فعالیت کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔