خصوصی بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی سے انہیں معاشرے کا کارآمد اور خودمختار فرد بنایا جا سکتا ہے: سید محمد عباس شاہ، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ خصوصی بچےبہاولنگر ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اورانہیں بھی عام بچوں کی طرح بھرپور توجہ، محبت، تعلیم اور نگہداشت کی ضرورت ہے۔انہوں نے مریم نوازسکول فارسپیشل چلڈرن سنٹرآف ایکسی لینس بہاولنگر میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خصوصی بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اورانہیں معاشرے میں باعزت مقام دلانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جانے چاہئیں۔
ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ خصوصی بچوں کی مناسب تعلیم و تربیت اور حوصلہ افزائی سے انہیں معاشرے کا کارآمد اور خودمختار فرد بنایا جا سکتا ہے۔ ان کی بہتر نشوونما کے لیے سرکاری اداروں، اساتذہ اور والدین کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے سکول میں خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور انتظامیہ کو بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے مزید مؤثر اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے خصوصی بچوں کے ساتھ خوشگوار وقت گزارا، ان سے گھل مل گئے اور بچوں کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے پیش کیے گئے پروگرام میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پرسکول کی پرنسپل، اساتذہ اور متعلقہ محکموں کے ضلعی وتحصیل افسران بھی موجود تھے