ڈپٹی کمشنربہاولنگر کی زیرِصدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات اور ڈیجیٹل نظام کے مؤثراستعمال کو یقینی بنایا جائے، کارکردگی کے مقررہ اہداف پر خصوصی توجہ دی جائے اورعوام کو سرکاری خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے۔انہوں نے ضلع کونسل کے تحت جاری سرگرمیوں، ترقیاتی کاموں اور دیگرامور کے جائزہ اجلاس میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں تاکہ ضلع میں جاری ترقیاتی اور انتظامی سرگرمیوں کے ثمرات عوام تک مؤثر انداز میں پہنچائے جا سکیں۔اجلاس میں E-Biz، E-FOAS اور KPIs کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں متعلقہ نظام کے تحت جاری پیش رفت، کارکردگی کے اعشاریوں (KPIs) اور محکمانہ امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے کے حوالے سے مختلف امور پر روشنی ڈالی گئی۔بلڈنگ سیکٹراورڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی بہاولنگر کے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ اہداف کے مطابق منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی، جاری منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جبکہ ضلع میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی کاموں اور منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

متعلقہ خبریں