بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو تبدیل کر دیا گیا، سید محمد عباس شاہ تعینات

بہاولنگر: پنجاب حکومت نے ضلع بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو ان کے عہدے سے تبدیل کر دیا ہے۔ ان کی جگہ سید محمد عباس شاہ کو نیا ڈپٹی کمشنر بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو کسی اور ذمہ داری کے لیے طلب کر لیا گیا ہے، تاہم ان کی نئی تعیناتی کے بارے میں ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق ذوالفقار بھون 27 مارچ 2023 سے بہاولنگر کے ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس سے قبل وہ بھکر کے ڈپٹی کمشنر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسر ہیں اور انہیں مارچ 2026 میں گریڈ 19 میں ترقی دی گئی تھی ۔سید محمد عباس شاہ اس سے قبل پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈائریکٹر ایڈمن اور محکمہ فنانس میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی تعینات رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں