ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ کا ہارون آباد کا دورہ

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ شہرونواحی علاقوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے، کوڑا کرکٹ بروقت اٹھانے، ڈمپنگ سائٹ پر ویسٹ کو مناسب طریقے سے تلف کرنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے ہارون آباد کے مختلف سرکاری اداروں، پارکس، صفائی ستھرائی کے انتظامات، ڈمپنگ سائٹ اوراراضی ریکارڈ سنٹرو دیگر مقامات کے معائنہ کے موقع پر مزید کہا کہ پارکس کی دیکھ بھال اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نےستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئےکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صاف ستھرا ماحول اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں اور عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی معائنہ کیا، جہاں عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ریکارڈ کے امور اور سائلین کی رہنمائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران و عملہ کو عوامی مسائل کے فوری ازالے اور شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نےمختلف سرکاری دفاتر و ہسپتالوں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی، سہولیات، عملہ کی موجودگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں