ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کی تمام محکموں کو سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبے تیز کرنے کی ہدایت

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذوالفقار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی، شفافیت اور مؤثر سروس ڈیلیوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ضلعی و تحصیل افسران کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے باہمی رابطے اور مؤثر ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں، جبکہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی، صحت، تعلیم، زراعت، پرائس کنٹرول، شجرکاری، انفراسٹرکچر، ریونیو، امن و امان اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔

ذوالفقار احمد نے ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے اور حکومتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو بہتر خدمات اور نمایاں نتائج فراہم کیے جا سکیں۔

اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں