پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غیرمعیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی
بہاولنگر: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں غیرمعیاری دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ہزاروں روپئے مالیت کا 410 لیٹر دودھ برآمد کرکے اسے تلف کردیا گیا۔ جبکہ ایک ملک شاپ کی اصلاح تک بند کر دی گئی۔ دو فوڈ بزنس آپریٹرز کو 25 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اس دورانِ کارروائی دودھ بردار گاڑیوں اور شاپس کی چیکنگ کی گئی۔
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں دودھ کے سیمپلز فیل ہونے پر مزید تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے، جبکہ لیب رپورٹ کی روشنی میں ایک دودھ کی شاپ کو تا حکمِ ثانی بند کر دیا گیا۔ دودھ میں فیٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی تھی۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دودھ جیسی نعمت میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کے لیے ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئی۔