خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنایا جائے گا: ڈی سی بہاولنگر
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ مستحق افراد کو سرکاری فلاحی سہولیات کی فراہمی میں درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائےاور محکمہ سماجی بہبود کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے اقدامات کی پیش رفت اور خصوصی افراد کے لیے فراہم کی جانے والی فلاحی خدمات کا جائزہ لینے کے حوالے سےمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال حصہ بنائیں، ان کی مشکلات کم کرنے اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور اور خصوصی افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے جاری مختلف فلاحی اقدامات، خصوصی افراد کی معاونت اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر خصوصی افراد کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی فلاح و بہبود، معاشرتی شمولیت اور بنیادی سہولیات تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔