شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے اور محکمانہ امور میں شفافیت و میرٹ کو اہمیت دی جائے: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں صحت عامہ کی سہولیات مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو بروقت علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے بروقت ازالے اور محکمانہ امور میں شفافیت و میرٹ کو اہمیت دی جائے۔انہوں نے مختلف محکمانہ اجلاسوں میں متعلقہ افسران کو عوامی سہولیات سے متعلق امور پر خصوصی توجہ دینے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ اہداف کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
محکمہ تعلیم کی ضلعی ازالہ کمیٹی، ڈسٹرکٹ جیل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر سے متعلق ہیلتھ کونسل کے امور، ایم ڈی واسا و اے ڈی سی (ایم ایس) بہاولنگر کی محکمانہ بریفنگ اور پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) ضلع بہاولنگر سے متعلق معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈسٹرکٹ جیل اور ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاولنگر سے متعلق ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ہسپتال میں طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور دیگر ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو بنانے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ا(ایم ایس) اور ایم ڈی واسا بہاولنگر کی جانب سے محکمانہ امور اور جاری اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پنجاب سٹیز پروگرام (PCP) ضلع بہاولنگر کے حوالے سے اجلاس میں جاری و مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، شہری سہولیات اور پروگرام کے تحت ہونے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سید محمد عباس شاہ نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار پر کڑی نظر رکھی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے کام کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں محکمہ تعلیم کی ضلعی ازالہ کمیٹی کے حوالے سے مختلف امور اور زیرِ غور معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے بریفنگ لی