زمین و جائیداد کے تنازعات میرٹ اور قانون کے مطابق حل کیے جائیں: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

چشتیاں (نمائندہ خصوصی): ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق شہریوں کو ان کے جائز حقوق کی فراہمی اور زمین و جائیداد سے متعلق تنازعات کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کسی شہری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے اور ہر کیس کو میرٹ اور قانونی تقاضوں کے مطابق دیکھا جائے۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جہاں شہریوں کی جانب سے زمین و جائیداد سے متعلق مختلف نوعیت کے تنازعات اور شکایات کی سماعت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش کیے گئے کیسز سنے اور متعلقہ ریکارڈ و حقائق کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس کے دوران زمین کی ملکیت، قبضہ، انتقالات اور دیگر اراضی سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران سے مختلف کیسز کے بارے میں بریفنگ لی اور دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں معاملات کا جائزہ لیا۔

سید محمد عباس شاہ نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ زیرِ سماعت کیسز کا ریکارڈ اور رپورٹس بروقت پیش کی جائیں تاکہ معاملات کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کے معاملات میں قانون اور میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے اور کسی شہری کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دی جائے۔

متعلقہ خبریں