جرائم سے پاک معاشر ے کا قیام اورشہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے: ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر(رپورٹ: عامر سہیل): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران نے کہا ہے کہ جرائم سے پاک معاشرہ کا قیام اورشہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہےچنانچہ سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 ماہ میں 5 خطرناک گینگز کا خاتمہ کرتے ہوئے ان کے 17 ارکان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے 35 لاکھ روپئے کا مال مسروقہ برآمد کیا اور مجموعی طور پر65 لاکھ روپےنقد رقم سمیت کروڑوں روپے مالیتی کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیا جا چکا ہے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں سال رواں کے دوران جائیداد کے خلاف جرائم (ڈکیتی، چوری، رہزنی) میں ریکارڈ 45 فیصد جبکہ افراد کے خلاف جرائم (قتل، اقدام قتل، لڑائی جھگڑے) میں 20 فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ محکمہ میں زیر التوا مقدمات کے فوری خاتمے کے لیے خصوصی مہم چلائی گئی اورسخت مانیٹرنگ کے باعث عدالتوں میں زیر التوا چالان کی تعداد جو پہلے 12 ہزار سے زائد تھی، اب ریکارڈ حد تک کم ہو کر صرف 2,000 رہ گئی ہے، جس سے سائلین کو فوری انصاف کی فراہمی ممکن ہوئی۔ بہاولنگر پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی تعیناتی کے روایتی طریقوں کو بدل کر متعلقہ پوسٹوں کے لیے باقاعدہ اہلیت کے ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا، جس سے حقدار اور باصلاحیت افسران کو آگے آنے کا موقع ملا۔سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن اور دیکھ بھال کے سسٹم کو درست کرکےپولیس کا فیلڈ گشت کا نظام مزید موثربنایا گیا۔عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے مٹانے کے لیے باقاعدگی سے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا اورموقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ پولیس اہلکاروں کے جائز مسائل کو فوری حل کیا گیا۔ڈی پی او نے کہا کہ پولیس فورس عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیتی رہے گی۔

متعلقہ خبریں