بہاولنگر: ضلعی پولیس کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ

بہاولنگر: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے کہا ھے کہ ضلعی پولیس بہاولنگر نے گزشتہ ماہ سماج دشمن عناصر، مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1434 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 37 لاکھؐ روپئے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا ھے۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث 1043ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے 8 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 21 ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے 20لاکھ 21 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا۔ضلعی پولیس نے پراپرٹی کے مختلف مقدمات میں 37 لاکھ 1230 روپئے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے45ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے 45 مختلف اقسام کا اسلحہ ناجائز برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے111ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے ہیروئن 1620گرام، چرس 20900گرام،آئس 3159گرام، بھنگ 8400 گرام، شراب 2059لیٹر، لہن 209لیٹر اور چالو بھٹیاں 05عدد قبضہ پولیس میں لی گئیں۔

اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے42اور Bکیٹیگری کے232مجرمان اشتہاری اور117عدالتی مفروران گرفتار کئے۔ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

متعلقہ خبریں