ڈپٹی کمشنربہاولنگرکا ڈی ایچ کیو ہسپتال کادورہ

چشتیاں: ڈپٹی کمشنربہاولنگرذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوام کومعیاری، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہےچنانچہ علاج معالجہ، صفائی، ادویات کی فراہمی یا سٹاف کی کارکردگی میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پرمزید کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ادویات شفاف انداز میں مستحق مریضوں تک پہنچائی جائیں اور کسی قسم کی شکایت کی گنجائش نہ رہے اورہسپتال میں ہروقت صاف ستھرا اور صحت مند ماحول برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈی ایچ کیو ہسپتال اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ ایمرجنسی، میڈیکل، سرجیکل، چلڈرن، گائنی، آؤٹ ڈور (او پی ڈی)، لیبارٹری، فارمیسی اور دیگر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے زیرِ علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ملاقات کرکے علاج، ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولیات پر اپنے تاثرات بھی پیش کیے۔انہوں نے فارمیسی میں ادویات کے دستیاب ذخیرے، ریکارڈ اور مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں میں صفائی ستھرائی کے معیار، واش رومز، انتظار گاہوں اور وارڈز کی صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا اورڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کی حاضری بھی چیک کی اور تمام ملازمین کو وقت کی پابندی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں سیکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کیمروں کی فعالیت، داخلی و خارجی راستوں، سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور ایمرجنسی رسپانس کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

متعلقہ خبریں