سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بہترین اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے دورہ کے موقع پرمحکمہ صحت افسران سے مزید کہا کہ مریضوں کے علاج معالجہ، ادویات اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانےاورعملہ کی حاضری یقینی بنانے۔ڈپٹی کمشنرنےسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شوکت علی وٹو اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بہاولنگر کے تفصیلی دورہ کے دوران ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامی امور کے علاوہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی ادویات، علاج معالجے کی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔مریضوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور علاج معالجے کے انتظامات کے حوالے سے اپنے تاثرات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں