پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر کا چھاپہ، جعلسازی سے تیار کی گئیں 186 کلوسویاں برآمد کرلیں۔

بہاولنگر: پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگرکے فوڈ سیفٹی آفیسر علی احمد نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں انس انٹرنیشنل سویاں بہاولنگرکے پروڈکشن یونٹ پر اچانک چھاپہ مارکےمشہور برانڈ کے لیبل لگاکر تیار کی گئیں 186 کلو سویاں برآمد کرلیں اور پروڈکشن یونٹ کو بند کردیا۔تھانہ سٹی بی ڈویژن بہاولنگرپولیس کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر ٹیم نے محمد وکیل ولد محمد صابرکے انس انٹرنیشنل یونٹ بہاولنگر پر چھاپہ مارا تو وہاں پنجاب کے مختلف شہروں میں سویوں کے مشہوربرانڈ کے جعلی لیبل لگا کر سویاں پیک کی جارہی تھیں چنانچہ دھوکہ دہی سے تیار کی گئیں 186 کلوسویاں برآمد کرلیں ۔ورکنگ ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات تھے۔پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسرکے درخواست پر محمد وکیل کے خلاٖف مشہور برانڈ کے جعلی لیبل لگاکر سویاں بناکر فروخت کرنے کے الزام میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفٹیش شروع کردی ہے۔

جبکہ برآمد شدہ سویوں کے معیارکی جانچ کے لیے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ لیب رپورٹ آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پرڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہریوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں