بہاولنگر: دربار نوشاہی کے قریب 80 کلو مضر صحت و بدبو دار گوشت برآمد

بہاولنگر: پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے دربار نوشاہی کے قریب 80 کلو مضر صحت و بدبو دار گوشت پکڑ لیا جو ہوٹلوں پر شہریوں کو کھلایا جانے والا تھا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مردہ بھینس کا مضرِ صحت گوشت موٹرسائیکل رکشہ کے ذریعے ہوٹلوں کو سپلائی کیلئے لے جایا جا رہاتھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی افسران نے اطلاع ملنے پر جھلن چشتی روڈ پر80 کلو باسی اور بدبودار گوشت برآمد کرلیا۔

علی حسن فوڈ سیفٹی آفیسرپنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگر نے صدر پولیس اور وٹرنری آفیسر کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا جس پروٹرنری آفیسر ظفر اقبال نے معائنہ کے بعد گوشت کو انسان کیلئے ناقابل استعمال قرار دیدیا جس پرصدر پولیس نے رکشہ ڈرائیورغلام رسول ولد شیر احمد گوندل سکنہ کلر پورہ چک ہوتیانہ کے خلاف زیر دفعہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011/22/23/24اورپنجاب انیملسلاٹر کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتارکرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کا کہنا تھا کہ فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں