ڈپٹی کمشنر بہاولنگر کا شہر سے بارش کے پانی کی نکاسی آپریشن کا جائزہ

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق ضلع کے شہروں میں بارش کےپانی کی مکمل نکاسی تک تمام وسائل بروئے کارلاتے ہوئے نکاسیٔ آب آپریشن بلا تعطل جاری رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران اور فیلڈ ٹیمیں متحرک رہیں۔انہوں نے نصف رات شہرکی مختلف شاہراؤں، بازاروں اور گلیوں کا تفصیلی دورہ کیا اور حالیہ بارش کے بعد جاری نکاسیٔ آب کے آپریشن کا موقع پر جائزہ لینے کے موقع پرمزید کہا کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ، واسا کے افسران اور فیلڈ ٹیمیں اس وقت تک آرام نہیں کریں گی جب تک شہر سے بارش کے پانی کی مکمل نکاسی یقینی نہیں بنائی جاتی۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور شہری آبادیوں میں نکاسیٔ آب کے کام کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی شکایت پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ضروری مشینری اور دیگر دستیاب وسائل مؤثر انداز میں استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں