بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو کا افتتاح
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نوجوان نسل کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، جبکہ کھیل جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، خود اعتمادی اور مثبت کردار سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے جمنازیم حیدر اسٹیڈیم بہاولنگر میں بین التحصیل بیڈمنٹن ٹورنامنٹ اور تائیکوانڈو نمائشی شو 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے محکمہ کھیل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں میں صحت مند مقابلے کی فضا پیدا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس عظمیٰ بشیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بہاولنگر میں نوجوانوں کے لیے صحت مند اور مثبت کھیلوں کی سرگرمیوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔
تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد وسیم، میجر(ر) اویس خان جدون (ڈپٹی ڈائریکٹر کاؤنٹر نارکوٹکس فورس)، وسیم حسن راجہ (ایس ڈی او پیرا فورس)، سلیم اقبال (ریزیڈنٹ انجینئر نیسپاک)، عثمان احمد لاشاری (میونسپل آفیسر/ڈسٹرکٹ کونسل)، خالد بشیر (ایس ڈی او)، اور واجد بشیر (انجینئر نیسپاک) (ڈی او ایلیمنٹری) میڈم سمیرا نے بطور مہمانانِ اعزاز شرکت کی۔