بہاولنگر: ہارون آباد جیسے بڑے شہر میں دل کے امراض میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، مگر افسوس کہ آج بھی یہاں کارڈیالوجی وارڈ موجود نہیں۔ دل کے مریضوں کو بروقت علاج کے لیے بہاولنگر، بہاولپور یا دیگر شہروں کا رخ کرنا پڑتا ہے، جس سے قیمتی جانوں کو خطرات لاحق رہتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا حکومت پنجاب، محکمہ صحت اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ ہے کہ ہارون آباد میں فوری طور پر جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیالوجی وارڈ قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو اپنے شہر میں معیاری علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ ہارون آباد میں کارڈیالوجی وارڈ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے