پولیس ڈیپارٹمنٹ میں تمام تر تعیناتیاں خالصتاً میرٹ، قابلیت اور شفافیت کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں: ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر: (رپورٹ: عامر سہیل) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تھانوں میں پبلک ڈیلنگ جیسے اہم عہدوں پر عوام کی خدمت اور محکمہ کے معیار پر پورا اترنے والے ملازمین کو تعینات کیا جائے گا تمام تر تعیناتیوں کو خالصتاً میرٹ اور شفافیت کے اصولوں کے تحت یقینی بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے مختلف شعبہ جات میں تعیناتیوں کے لیے شفافیت اور میرٹ پر مبنی ٹیسٹ و انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ تھانہ جات میں محرران، پولیس خدمت مراکز، پولیس کاؤنٹرز اور پولیس سہولت سنٹرز پر بہترین اور اہل ملازمین کی تعیناتی کے لیے ایک جامع قابلیتی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس تحریری و قابلیتی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے شارٹ لسٹڈ پولیس ملازمین کے فائنل انٹرویوز ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے خود کیے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں تمام تر تعیناتیاں خالصتاً میرٹ، قابلیت اور شفافیت کے اصولوں کے تحت کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ڈیلنگ والے اہم عہدوں پر صرف انہی ملازمین کو تعینات کیا جائے گا جو عوام کی خدمت اور محکمے کے معیار پر پورا اتریں گے۔ میرٹ کی بالادستی سے نہ صرف پولیس کا امیج بہتر ہوگا بلکہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی بھی تیز اور شفاف طریقے سے ممکن ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں