ڈپٹی کمشنربہاولنگر کاشجرکاری، باغبانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ سرسبز و شاداب ماحول کے قیام، خوبصورتی اور صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا، خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔

انہوں نے سرکٹ ہاؤس بہاولنگراورخالد مقبول پارک میں شجرکاری، باغبانی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پرپودوں کی بہتر نشوونما اور باغبانی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید کہا کہ پودوں کے لیے پرانی مٹی تبدیل کرکے زرخیز مٹی ڈالی جائے تاکہ پودوں کی افزائش بہتر انداز میں ممکن ہو اور سرکٹ ہاؤس کا ماحول سرسبز و شاداب بنایا جا سکے۔

انہوں نےخالد مقبول پارک کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی اور شجرکاری کے انتظامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ پارک سے خشک گھاس پھوس اور غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو فوری طور پر صاف کیا جائے، پودوں کی بہتر افزائش کے لیے پرانی مٹی کی جگہ زرخیز مٹی ڈالی جائے اور پودوں کو باقاعدگی سے پانی دینے کا مؤثر نظام یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں