چشتیاں میں قیمتی زرعی اراضی کا قبضہ اصل مالکان کو دلوانے کا حکم

بہاولنگر:پراپرٹی ٹریبونل بہاولنگر کے سربراہ ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر راؤ مبشر حسن نے ناجائز قبضے کے معاملے میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے موضع چشتیاں میں قیمتی زرعی اراضی کا قبضہ اصل مالکان کو دلوانے کے لیے وارنٹِ قبضہ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے متعلقہ ایس ایچ او کو وارنٹِ قبضہ کے ذریعے عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف امووایبل پرا پرٹی ایکٹ 2025ء (ترمیم شدہ 2026ء) کے تحت دائر درخواست پر سماعت کے بعد عدالت نے دستیاب ریکارڈ اور قانونی تقاضوں کی روشنی میں اراضی کے قبضے سے متعلق حکم جاری کیا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اراضی موضع چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں واقع ہے، جس میں مختلف کھیوٹ اور خسرہ نمبرز کے تحت درج رقبہ شامل ہے۔

عدالت کی جانب سے متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے اراضی کا قبضہ اصل مالکان کے حوالے کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔عدالتی فیصلے کو جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خلاف قانونی کارروائی اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں