ڈپٹی کمشنر بہاولنگرکی صدارت میں’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبے’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت حکومتی پالیسی اور جاری کردہ ہدایات پرمکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائےاور متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ پروگرام کے ثمرات مستحق اور اہل افراد تک پہنچ سکیں۔

انہوں نے’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں مزید ہدایت کی کہ پروگرام سے متعلق انتظامی معاملات، ضروری کارروائیوں اور عوامی سہولت کے امور کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے۔

اجلاس کے دوران پروگرام پرعملدرآمد، انتظامی امور، متعلقہ محکموں کی ذمہ داریوں اور دیگر اہم معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پروگرام کے تحت جاری اقدامات اور انتظامات کو مؤثر بنانے کے حوالے سے متعلقہ افسران سے بریفنگ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں