بہاولنگر: نہری پانی چوری کی روک تھام اور منصفانہ تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس
بہاولنگر: ڈپٹی کمشنربہاولنگرسید محمد عباس شاہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق نہری پانی کی چوری کی روک تھام اورنہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپورانداز میں ادا کریں۔ زرعی شعبے اور کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے اپنے دفتر میں نہری پانی چوری کی روک تھام، نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ نہری پانی کی چوری جیسے غیر قانونی عمل کی روک تھام کے لیے متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں گے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نےوزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں پانی چوری کے مکمل سدباب، کاشتکاروں کو ان کے حصے کا پانی فراہم کرنے اور نہری پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے مربوط حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری اریگیشن پنجاب عثمان خالد اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران نے کہا کہ پانی ایک قیمتی قومی وسیلہ ہے، اس کے ضیاع اورغیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے مؤثر نگرانی اور محکموں کے درمیان مربوط تعاون ناگزیر ہے جبکہ نہری پانی کی چوری کے خلاف کارروائیوں کو مؤثر بنایا جائے تاکہ تمام کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے مطابق نہری پانی کی فراہمی ممکن ہو اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے حکومتی اہداف حاصل کیے جا سکیں۔اجلاس میں متعلقہ محکمہ اریگیشن کے افسران نے پانی چوری کی روک تھام، نہری نظام کی نگرانی، پانی کی غیر قانونی تقسیم، غیر قانونی طور پر نہری پانی حاصل کرنے کے خلاف کارروائیوں اور حکومتی اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔