کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پرایک ہی جگہ پر تمام زرعی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں: اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع ہارون آباد

بہاولنگر: اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع ہارون آباد ریحان عالم نے کہا ہے کہ پنجاب میں زرعی پیداوارمیں اضافہ اورکسانوں کی مشکلات کے خاتمہ کیلئےکسان سہولت سینٹرقائم کئے جارہے ہیں تاکہ کاشتکاروں کو ایک ہی جگہ پر معیاری زرعی ادویات، کھادوں، جدید زرعی معلومات، فصلوں کی حفاظت، کیڑوں کے بروقت تدارک اور دیگر زرعی خدمات فراہم کی جاسکیں۔

انہوں نے ہارون آباد میں محکمہ زراعت پنجاب کے زیرِاہتمام کسان سہولت سینٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت کے کسان سہولت سینٹر زرعی شعبے کی ترقی اور کاشتکاروں کی فلاح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرعابد سرورکھوکھرنے سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو معیاری اشیاء، بروقت رہنمائی اور بہترین سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں