بہاولنگر: مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت 108مستحق جوڑوں کی شادی کی تقریب

بہاولنگر: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ نے دھی رانی پروگرام کی اہمیت اور معاشرتی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئےکہا ہے کہ حکومت پنجاب کا ایک منفرد اور قابلِ تحسین فلاحی اقدام ہے، جس کا مقصد مستحق والدین کو بیٹیوں کی شادی کے اخراجات کے حوالے سے درپیش مالی مشکلات سے نجات دلانا، ان کے معاشی بوجھ کو کم کرنا اور بیٹیوں کی باعزت رخصتی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پروگرام معاشرے میں باہمی ہمدردی، احساسِ ذمہ داری اور اجتماعی تعاون کے جذبے کو بھی فروغ دے رہا ہے۔

انہوں نے بہاولنگر میں 108 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اجتماعی شادی کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام نئے جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ میرے لیے بڑے اعزاز اور خوش نصیبی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس نیک اور انسانیت کی خدمت کے کام کی ذمہ داری سونپی ہے۔ دھی رانی پروگرام اپنی نوعیت کا ایک منفرد فلاحی اقدام ہے، جس کے تحت اب تک ہزاروں مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں منعقد کروائی جا چکی ہیں۔

اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر دولہا ودلہن کو 2 لاکھ روپے سلامی بذریعہ اے ٹی ایم کارڈ پیش کی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سیدمحمد عباس شاہ، ممبر صوبائی اسمبلی سہیل خاں نے بھی خطاب کیا ۔صوبائی وزیر نے فیملیز کے ہمراہ کھانا بھی کھایا۔

متعلقہ خبریں