بہاولنگر:160 کلو غیر معیاری دودھ تلف، دکاندار کو 20 ہزار روپے جرمانہ
بہاولنگر: پنجاب فوڈ اتھارٹی بہاولنگرکی فوڈ سیفٹی ٹیم نے160کلوغیرمعیاری دودھ تلف کردیا اوردودھ فروش کو20 ہزار روپئےجرمانہ کردیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے منچن آباد روڈ پر واقع ایک ملک شاپ پر چھاپہ مارا، جہاں لیکٹو اسکین مشین پر چیکنگ کے دوران دودھ میں فیٹ کی شدید کمی پائی گئی۔جس پر ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 160 کلو غیر معیاری دودھ موقع پر تلف کر دیا جبکہ دودھ فروش کو 20 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ انسپکشن کے دوران دودھ کا ٹریسیبلٹی ریکارڈ اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے مطابق ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔