دفعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے تمام آلات پر مکمل پابندی عائد رہے گی: ڈی پی او بہاولنگر

بہاولنگر: ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بہاولنگرمیں بھی 30 دن کیلئے دفعہ 144 کے احکامات پرمن وعن عمل درآمد کو یقینی بنانے اورخلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز کے ساتھ اہم میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق دفعہ 144 کی پابندی کے تحت خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے تمام آلات پر مکمل پابندی عائد رہے گی اورخفیہ کیمروں والی اسمارٹ عینکوں، پین، کی چین، گھڑیوں اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء میں چھپے مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال، خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ یہ پابندی ان تمام آلات پر لاگو ہوگی جو خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ یا منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ایسی ڈیوائسز کی دکانوں، تاجروں، ڈسٹری بیوٹرز اور آن لائن پلیٹ فارمز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔ کوئی بھی دکاندار یا تاجر یہ آلات فروخت نہیں کر سکے گا۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ اس پابندی کا بنیادی مقصد شہریوں، بالخصوص خواتین اور بچوں کی عزت، وقار اور نجی زندگی کا تحفظ یقینی بنانا ہے، تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ یا ہراسانی سے بچایا جا سکے۔ڈی پی او نے کہا کہ لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے منظور شدہ ٹرمینل آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ پابندی 30 روز تک نافذ العمل رہے گی اور جو بھی دکاندار یا فرد اس کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے تحت سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز اپنےعلاقوں میں مارکیٹوں کی چیکنگ اور مانیٹرنگ مزید تیز کیں۔

متعلقہ خبریں