بہاولنگر کے صوفی بزرگ حضرت بابا عیسی خان صاحب ؒ دربار کا انتظام و انصرام محکمہ اوقاف پنجاب نے حاصل کرلیا
بہاولنگر: وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق و چوہدری شافع حسین صوبائی وزیراوقاف مذہبی امور پنجاب ،ڈاکٹر احسان بھٹہ سیکرٹری/چیف ایڈمنسٹریٹراوقاف پنجاب اور ڈائریکٹراسٹیٹ اوقاف پنجاب محمد قیصر نعیم اعظم کی ہدایت کے مطابق بہاولنگر کے صوفی بزرگ حضرت بابا عیسی خان صاحب ؒ دربار اور اس سے ملحقہ پراپرٹی کا انتظام و انصرام و دخل قبضہ محکمہ اوقاف پنجاب نے حاصل کرلیا ہے۔
اس سلسلہ میں زونل ایڈمنسٹریٹراوقاف بہاولپورڈویژن ناصر محمود ،منیجر اوقاف بہاولنگرسرکل چشتیاں دیوان امان اللہ، ڈسٹرکٹ خطیب اوقاف بہاولنگرسرکل چشتیاں مولانا محسن علی ،رینٹ کلرک سرکل چشتیاں عابد حسین ،ایس ایچ او پولیس بہاولنگرعدیل افضل گل ،ریونیو آفیسر ذوالفقار علی ،گرداورمحکمہ مال علی اکبر، پٹواری عابد علی،اور دربار شریف کی سابق انتظامیہ کی موجودگی میں امن و مان کے ساتھ دخل قبضہ کی کاروائی مکمل کی گئی۔دربار شریف پر محکمہ اوقاف کا نگران ،خطیب امام،اور خادم موذن فرائض کی انجام دہی کیلئے پابند کردئے گئے ہیں۔
دربار شریف پرموجود تینوں کیش بکسزکو محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے تالے لگا کرانہیں سیل بمہر کردیا گیا ہے۔دو سیکورٹی گارڈز بھی ڈیوٹی پر مامور کئے گئے۔اس موقع کسی شخص نے بھی کسی قسم کی کوئی مزاحمت اور نہ ہی کوئی قانونی جواز حکم امتناعی عارضی و دوامی پیش کیا اس طرح دربار شریف کے انتظام و انصرام ،دخل قبضہ کی کاروائی بخیرو خوبی انجام پائی ۔