محمود الحسن عباسی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس

بہاولنگر: حلقہء احبابِ ادب پاکستان کے صدرو پنجابی کے عالمی شہرت یافتہ شاعر پروفیسرصغیرتبسم نے کہا ہے کہ ایکسین واپڈ محمود الحسن عباسی مرحوم نے اپنی زندگی میں پروفیشنل ،علمی وادبی طور پرمثالی کردار ادا کیا ہے اور وہ واپڈا سے متعلق عوامی مسائل کوترجیحی بنیادوں پراپنی ذمہ داریاں نہایت انہماک، دلچسپی اوردیانت داری کے ساتھ نبھاتے رہے۔

انہوں نے مرکزی دفترمیں ایکسین واپڈ محمود الحسن عباسی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مرحوم اپنے ماتحت افسروں اور اہلکاروں کو اپنے بچوں کا درجہ دیتے اور ان کے ساتھ محبت اور شفقت کا برتاؤ کرتے جوکہ ایک اعلیٰ انسانی وصف ہے۔ انہوں نے مرحوم کے ساتھ اپنے تعلق اورنشست وبرخاست کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ وہ تلخ سے تلخ بات کو کبھی دل پر نہیں لیتے اور درگزر کرتے اور جونیئر کی مددکو اپنا فرض سمجھتے اورمرحوم کی رحلت کے بعد وہ ایک مشفق دوست سے محروم ہوگئے ہیں۔

اس موقع پرتقریب کے صدرپروفیسرخاوروحید ، رانا خالد جمیل ، رفیق رضا ،عمران یعقوب ، طلحہ بن سہیل ،عثمان اختر، سہیل سنی ، ریاض حسین ہاشمی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ واپڈا کے علاوہ عوام ایک فرض شناس افسر سے محروم ہوگئے ہیں۔انہوں نے تعریفی الفاظ میں مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔تقریب کی نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری حلقہء احبابِ ادب راناعامرسلیم نے انجام دئے۔تقریب میں مرحوم کے بھائی مقصودالحسن عباسی نے بھی شرکت کی اور آخر میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ خبریں