ماہ اگست کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہاولنگر پولیس کا کریک ڈاؤن

بہاولنگر: ڈی پی او بہاولنگرمحمد عمران نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس نے گذشتہ ماہ اگست کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1121ملزمان کو گرفتار،420مجرمان اشتہاری،199عدالتی مفروران گرفتارکیاگیا جبکہ بھاری مقدار میں منشیات،اسلحہ ناجائز اور2کروڑ 13لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ضلعی پولیس نے7 خطرناک گینگز کو ٹریس کر کے 13 ملزمان کو گرفتار کیا اوران کے قبضہ سے2کروڑ 13لاکھ روپے سے زائدکا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے43ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے43اسلحہ ناجائز برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے144ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے37کلوسے زائدچرس،01کلوسے زائد ہیروئن،4کلو 640گرام آئس،2384لیٹر شراب اور121لیٹر لہن قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 80اور Bکیٹیگری کے340مجرمان اشتہاری اور199عدالتی مفروران گرفتار کئے۔

ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے اورعوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے چنانچہ عوام کوبھی چاہیے کہ وہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔

متعلقہ خبریں