بہاولنگر: جشنِ آزادی کے موقع پر ضلع بہاولنگرکے تمام شہروں چشتیاں ،ہارون آباد،فورٹ عباس،منچن آباد ،بہاولنگر میں پرچم کشائی کی پروقار تقریبات منعقد یوئیں۔﷽ہاولنگر میں تقریبکے دوران قومی پرچم لہرایا گیا اور پولیس، جیل اور ریسکیو کے دستوں نے سلامی پیش کی۔
بہاولنگر میں منعقدہ تقریبات میں ممبرصوبائی اسمبلی سہیل خان،ممبرصوبائی اسمبلی رخسانہ شفیق، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد وسیم، اسسٹنٹ کمشنر، تمام سرکاری محکموں کے سربراہان و افسران، پولیس، جیل اور ریسکیو 1122 کے دستوں، سکول و کالجز کے طلبہ، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر طلبہ نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے وطن سے محبت اور جذبۂ حب الوطنی کا اظہار کیا۔ جشنِ آزادی کی مناسبت سے شجرکاری بھی کی گئی اور شرکاء نے پودے لگائے۔
مقررین نے اپنے خطاب میں قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، اس کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔