عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے: محمد عمران ڈی پی او بہاولنگر

چشتیاں: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے کہا ہے کہ ضلع بہاولنگر پولیس نےگذشتہ ماہ مئی کے دوران 1272مقدمات درج کرنے کے علاوہ 1208ملزمان گرفتارکیا۔جن میں384ملزمان اشتہاری،219عدالتی مفرورشامل ہیں اور 69لاکھ سے زائدمالیت کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں ملوث1208ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ضلعی پولیس نے مختلف مقدمات میں 69لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ ریکورکرکے اصل مالکان کے حوالے کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے54ملزمان گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے04کلاشنکوف،12 رائفلیں،08بندوقیں /رپیٹر،41پسٹل اور183روند/کارتوس برآمد کیے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے121ملزمان کو گرفتار کر کے اْن کے قبضہ سے چرس23کلو 490گرام، ہیروئن1کلو سے زائد،شراب 2973لیٹر،لہن65لیٹر، چالو بھٹیاں 12عدد قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئےAکیٹیگری کے 59اور Bکیٹیگری کے327ملزمان اشتہاری اور219عدالتی مفروران گرفتار کئے۔اسی طرح پولیس خدمت مراکز پر بہاولنگر پولیس کی جانب سے 10715 شہریوں کو مختلف سہولیات مہیا کی گئیں۔

اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس جرائم کے خاتمہ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے عوام کوبھی چاہیے کہ جرائم پیشہ عناصرکی اطلاع 15یاقریبی پولیس اسٹیشن پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ بہاولنگرپولیس کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ خبریں