ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے: سید محمد عباس شاہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر

بہاولنگر: ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن کے منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائےاور شہریوں کو بہترماحول کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں،ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے، لگائے گئے پودوں کی مناسب نگہداشت اور حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور شجرکاری کے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں۔

انہوں نے پارکس، گرین بیلٹس اور بیوٹیفکیشن کے منصوبوں کی بہتری کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پارکس، گرین بیلٹس اور شجرکاری سے شہری ماحول کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری و مجوزہ بیوٹیفکیشن اسکیموں، پارکس کی حالت، گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور شہری علاقوں کی تزئین و آرائش کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلع بہاولنگر میں شجرکاری اور گرین کور میں اضافے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ جنگلات اور متعلقہ افسران نے شجرکاری مہم، پودوں کی فراہمی، شجرکاری کے مقامات اور پودوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ خبریں