میکلوڈگنج کے واپڈا سب ڈویژن میں کرپشن کا بازار، مبینہ طور پہ اعلیٰ افسران بھی شریک، عوام احتجاج پہ مجبور

میکلوڈگنج: میکلوڈگنج کے واپڈا سب ڈویژن میں کرپشن نے انتہا کر دی ہے، جہاں اہلکار دیدہ دلیری سے عوام کو لوٹ رہے ہیں اور اعلیٰ افسران بھی اس کرپشن میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہاں کے اہلکاروں کو کرپشن کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف عوام کو ہر ماہ لاکھوں روپے کا چونا لگایا جا رہا ہے بلکہ محکمے کو بھی مالی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ صارفین کو یا تو بل ادا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے یا پھر بھاری رشوت دینی پڑتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ایک مقامی صحافی نے اپنے وڈیو پیغام میں کیا جس میں ایک آڈیو بھی سنوائی گئی جس میں واضح طور پہ سنا جا سکتا ہے کہ ایک عثمان نامی واپڈا اہلکار کسی سے ناجائز کام کرانے کا ایک لاکھ روپے مانگ رہا ہے۔اس سلسلے میں ایک مقامی میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ عتیق نامی اہلکار کانام بھی لیا جا رہا ہے کہ ان صاحب کی جانب سے روزانہ صارفین سے کرپشن کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ اس سب ڈویژن کا کماؤ پوت بن چکا ہے۔ چونکہ اعلیٰ افسران تک ان کرپشن کا حصہ پہنچ رہا ہے، اس لیے انہوں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اوراس معاملہ سے مکمل چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو عوام جلد ہی واپڈا کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گی، جس سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں